کرک میں 3 سالہ بچے کی ذبح شدہ لاش برآمد

کرک (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں نامعلوم افراد نے تین سالہ بچے کو بیدردی سے ذبح کرکے قتل کر دیا ۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1611813615346274304?t=tQEKzpJKn-MAiZSwElKY3Q&s=19

لواحقین نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ایمرجنسی بلاک کے سامنے رکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

تحصیل تخت نصرتی کے علاقہ منصوری کلہ میں نامعلوم افراد تین سالہ عکاش ولد بصیر خان کو ذبح کرکے مسجد کے نزدیک پانی کی ٹینکی میں پھینک دیا.

واقع کے اطلاع ملتے ہی لواحقین اور عوام علاقہ نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹائپ سی ہسپتال تخت نصرتی منتقل کر دیا گیا۔

اس موقع پرمقتول کے لواحقین اور مشران علاقہ نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ایمرجنسی بلاک کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رحمت سلام خٹک، مولانا ارشد نواز عزیزی، مولانا عبد القادر و دیگر نے کہا کہ تین سالہ عکاش کو بیدردی سے ذبح کرنا انسانیت سوز واقعہ ہے۔ اس سے قبل پیر کے روز تین سالہ محمد ایان ولد محمد فاروق کو نامعلوم افراد نے ذبح کرنے کی ناکام کوشش کی، جو تشویش ناک حالت میں پشاور میں زیر علاج ہے۔

مقتول بچے کے لواحقین اور مشران علاقہ نے دھمکی دی کہ اگر کل تک پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کو بے نقاب نہ کیا تو ہم احتجاجاً لاش کو دفنانے کی بجائے انڈس ہائی وے پر رکھ کر ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

دریں اثناء مقامی پولیس نے کا نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں