جنوبی وزیرستان میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا تیسرے روز بھی جاری

وانا (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف قبائلیوں اور سیاسی جماعتوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

رستم اڈہ وانا میں مظاہرین سخت سردی میں تین دن سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ وانا میں بھتہ خوری، قتل اور اغوا کی وارداتیں بند کرائی جائیں۔

مظاہرین نے علاقے میں قیامِ امن تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر امن قائم نہ ہوا تو وانا۔ انگور اڈہ شاہراہ سمیت اہم شاہراہیں بند کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں