خیبر: افغانستان سے براستہ طورخم اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پشاور (ڈیلی اردو) پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1612407323120795649?t=vKyPj9nBEaQegDh_6ItGAQ&s=19

طورخم بارڈر پر پاکستان سیکیورٹی حکام نے افغانستان سے بڑے پیمانے پر پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

بارڈر حکام نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، اسلحے میں بندوقیں اور کارتوس شامل ہے۔

بارڈر حکام کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد پر چکینگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

باڈر حکام نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی محکمہ کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے زاویے سے تحقیقات کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ جس نفیس طریقے سے چھپایا گیا تھا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے منظم گروہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں