امریکا میں پہلی سکھ خاتون جج نے حلف اٹھا لیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ میں منپریت مونیکا سنگھ نے پہلی سکھ خاتون جج کے طور پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منپریت مونیکا سنگھ نے ہیرس کاؤنٹی جج کے طور پر حلف اٹھا یا ہے۔

سنگھ کی پیدائش اور پرورش ہیوسٹن میں ہوئی اور اب وہ اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ بیلیئر میں رہتی ہیں۔

سنگھ کے والد 1970 کی دہائی کے اوائل میں امریکہ ہجرت کر گئے تھے۔

منپرت 20 سالوں سے ایک مقدمے کی وکیل، وہ مقامی، ریاستی اور قومی سطح پر شہری حقوق کی متعدد تنظیموں میں شامل رہی ہیں۔

انہوں نے اس منصب کو اپنے لئے باعث اعزاز قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں