ایران اختلاف رائے کو دبانے کیلئے سزائے موت کو ہتھیار بنا رہا ہے، اقوام متحدہ

نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر والکر ترک نے کہا ہے کہ ایران اختلاف رائے کو دبانے کیلئے سزائے موت کو ہتھیار بنا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے مزید کہا کہ ایران میں جاری ٹرائلز بین الاقوامی قانونی معیار پر پورا نہیں اترتے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ایران میں مزید 2 افراد کو پھانسی دی جانے والی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کے مطابق ایران میں سزائے موت ریاستی قتل کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں