تونسہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک، ایک اہلکار زخمی

اسلام آباد (ش ح ط ) صوبہ پنجاب کے ضلع تونسہ شریف کے سرحدی علاقے میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار سمیت دو افراد ہلاک جب کہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1613942111350697984?t=WAuoY1QiWz2m196OEk9EbQ&s=19

تفصیلات کے مطابق تھانہ وہوا کی حدود میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارڈر پر واقع پولیس چوکیجھنگی پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چوکی پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال قیصرانی اور وہاں موجود شہری باسط موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ کانسٹیبل محمد رمضان شدید زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال تونسہ منتقل کردیا گیا جبکہ دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار مظہر ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام نے ڈیلی اردو کو بتایا ہے کہ دہشت گرد بھاری ہتھیاروں سے حملے کے بعد فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اس چوکی کے حوالے سے محکمہ پولہس کے پاس پہلے سے تھریٹس بھی موجود تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 9 دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو جدید اسلحہ سے لیس تھے۔

ذرائع کے مطابق پولیس ٹیموں کے ساتھ ساتھ نفری میں مزید اضافہ کرتے ہوئے رینجرز اور ایلیٹ فورس کو بھی جائے وقوعہ پر بھجوا دیا گیا ہے۔

حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں