برکینا فاسو میں مسجد پر حملہ، 9 افراد ہلاک

اواگاڈوگو (ڈیلی اردو) افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کرکے 9 نمازیوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سحل علاقے کے فالاگونتو ضلع کی ایک مسجد پر شام کی نماز کے دوران حملہ کیا، واقعے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں