ٹانک میں مردم شماری ٹیم پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 5 زخمی

ٹانک (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1635222415553994752?t=44vJmfe4GmFBmSMiERQf6g&s=19

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع ٹانک کے کوٹ اعظم کے علاقے میں مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں کانسٹیبل خان نواب ہلاک ہوگئے جبکہ کانسٹیبل شاہ نواز، اسلم خان، لیوی اہلکار بسم اللہ، فرنٹیئر کانسٹیبلری(ایف سی) اہلکار عبداللہ اور ڈرائیور عید جان زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا جس کے بعد دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوئے، دریں اثنا جائے وقوع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

لاش اور زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد اور ضروری کارروائی کے لیے ٹانک کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں