کوہاٹ میں جرما پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ

کوہاٹ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے جرما پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1636271520312881156?t=9S_UoB9EvbS6JYmhJm0bug&s=19

پولیس کے مطابق جرما پولیس اسٹیشن پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دستی بم پولیس اسٹیشن کے باہر پھٹا جس کی وجہ سے اہلکار محفوظ رہے۔ تاہم ایک شہری زخمی ہوا۔

دستی بم حملے کے بعد پولیس اسٹیشن کے سامنے روڈ پر معمولی نوعیت کا دوسرا دھماکہ ہوا ہے خوش قسمتی سے دوسرے دھماکے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

دوسری جانب کالعدم حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں