وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی کے مولے خان سرائے بازار میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
Brother of former member of state-backed militia killed along with one other in an explosion in South Waziristan. #Pakistan https://t.co/sRw8MV7rmM
— FJ (@Natsecjeff) June 6, 2023
پولیس کا کہنا ہے کہ مولے خان سرائے بازار میں احمد جان نامی شخص کے گھر اور اسکول کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے موقع پر سابقہ امن کمیٹی ممبر ولی جان کے بھائی ملک داود اور خونا جان ہلاک جبکہ عابد اور جنید نام افراد شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔