54 افراد کی ہلاکت: افغانستان میں جنگی جرائم پر برطانوی اسپیشل فورسز سے تحقیقات

لندن (ڈیلی اردو) افغانستان میں جنگی جرائم پر برطانیہ کی اسپیشل فورسز سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی وزارت دفاع نے اسپیشل فورسز سے تحقیقات کی تصدیق کر دی ہے۔

وزارت دفاع نے اسپشل فورسز کے ہاتھوں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر محدود کرنے کی کوشش ترک کر دی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپشل فورسز کا ذکر نہ کرنے کے معاملے کو سوگوار خاندانوں اور میڈیا اداروں نے چیلنج کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسپیشل فورسز کے ہاتھوں مبینہ غیرقانونی ہلاکتوں کی خبروں کے بعد تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔

ادھر برطانوی وزیر دفاع بین الیس کا کہنا ہے کہ افغانستان سے متعلق آزادانہ انکوائری اہم مرحلے تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری میں الزامات کا تعلق اسپشل فورسز کے طرز عمل سے متعلق ہے۔

بین والیس نے کہا انکوائری کے غیر معمولی حالات کے سبب اسپشل فورسز کے کردار کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ 11-2010 میں ایس اے ایس نے افغانستان میں 54 افراد کو مشکوک حالات میں ہلاک کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2012 میں بھی اسپیشل فورس پر ایک واقعے میں والدین کو ہلاک اور ان کے دو بچوں کو شدید زخمی کرنے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں