میجر جنرل آصف غفور سمیت متعدد فوجی افسران کو صدارتی اعزازات سے نواز دیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) یوم پاکستان پر ایوان صدر میں تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی نے میجر جنرل آصف غفور سمیت متعدد فوجی افسران کو صدارتی اعزازات سے نوازا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے ہلال امتیاز پانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد، میجر جنرل سعید اختر، میجر جنرل سعید احمد ناگرہ، میجر جنرل امجد علی خان خٹک، میجر جنرل علی عامر اعوان، میجر جنرل عابد لطیف، میجر جنرل فیض حمید، میجر جنرل خالد جاوید، میجر جنرل اظہر رشید، میجر جنرل طاہر مختار، میجر جنرل ارشد محمود، میجر جنرل طارق محمود ستی، میجر جنرل سہیل عزیز، میجر جنرل راحت عباس، میجر جنرل نعمان احمد ہاشمی، میجر جنرل اظہر عباس، میجر جنرل لیاقت علی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ایئر وائس مارشل عمران خان،ریئر ایڈمرل زاہد الیاس، ریئر ایڈمرل سید اسد کریم، ریئر ایڈمرل زین ذوالفقار، ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق سمیت دیگر بھی یہ اعزاز پانے والوں میں شامل ہیں۔

صدر مملکت کی جانب سے کرنل سہیل عابدشہید، میجرعلی سلمان ناصرشہید، کیپٹن جنیدحفیظ شہید،لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی شہید، صوبیدار شوکت خان شہید،سپاہی کامران افضال شہید، سپاہی آفتاب احمد شہید، سپاہی فتح اللہ شہید ، کیپٹن شاہد فاروق رانا، سیدسبطین حیدر، سپاہی یحییٰ خان، مرزاشاہ زیب، شہیدمحمداسلم کوستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں