غزہ ہسپتال پر میزائل حملے کی غلط رپورٹنگ سے خطے میں اثرات مرتب ہوئے، برطانوی وزیراعظم

لندن (ڈیلی اردو) برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کا اندازہ ہے کہ غزہ کے الاہلی اسپتال (اہل عرب ہسپتال) میں دھماکا میزائل کی وجہ سے ہوا۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کہا کہ میزائل غزہ سے اسرائیل کی طرف فائر کیا گیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے مزید کہا کہ اس حادثے کی غلط رپورٹنگ نے خطے میں منفی اثرات مرتب کیے اور امریکا کی سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا۔

فلسطینی وزارت صحت کے دعوی کے کے مطابق ال اہلی ہسپتال پر اسرائیلی حملے سے 471 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق حماس نے اس کے 1400 سے زیادہ اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کیا۔ جبکہ فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں 4600 سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں
اسرائیلی فوج نے غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق یرغمالیوں کی تعداد 203 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں