ڈیرہ اسماعیل خان: ابا شہید چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار زخمی

ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ابا شہید چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، جسے پولیس نے ناکام بنا دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کالی وانڈہ کی چونڈہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔
کالی وانڈہ چیک پوسٹ پر ہائی الرٹ ہونے کے باعث پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی تھی۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں