باجوڑ میں گاڑی پر فائرنگ، پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبد الرحمن ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیو مہم پر مامور پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبد الرحمن اور ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1748272515657748814?t=QkHdxFfU3UGyBiNlucY3Pw&s=19

تفصیلات کے مطابق فائرنگ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقہ باد سیاہ میں کی گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے، انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبد الرحمن اور ایک پولیس اہلکار الیاس شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔

باجوڑ کے علاقے باد سیا ماموند میں نامعلوم افراد نے موٹر کار پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبد الرحمن اور پولیس اہلکار الیاس شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق لمیڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ایمبولینس میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گورنر کی ہدایت پر چیف سیکرٹری نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور آفس رابطہ کیا اور ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی۔

کور ہیڈ کوارٹر فوری طور پر دو ڈاکٹروں سمیت ہیلی کاپٹر کو باجوڑ روانہ کر دیا جہاں سے ڈاکٹر عبدالرحمن کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ جبکہ زخمی پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں زیر علاج ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بنادی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں