13

چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات بحال، امریکی ٹیم بیجنگ پہنچ گئی

بیجنگ ( نیوز ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات جمعے سے بحال ہو گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے امریکی ٹیم بیجنگ پہنچ گئی ہے جس میں امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹہائزر اور وزیر خزانہ اسٹیون منوچن شامل ہیں۔

چین کی وزارت برائے تجارت کے ترجمان گا فینگ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں کئی ماہ سے جاری تجارتی جنگ کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

امریکا اب تک اس تجارتی جنگ کے تناظر میں چینی درآمدات پر 250 ارب ڈالرز کی اضافی ڈیوٹی عائد کر چکا ہے جبکہ بدلے میں چین نے امریکی درآمدات پر 110 بلین ڈالرز کی ڈیوٹیز لاگو کر چکا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں