شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے ایک بار پھر تین بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کا یہ اقدام امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جنوبی کوریا کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، شمالی کوریا نے یہ میزائل مشرقی سمندر کی طرف داغے ہیں، میزائلوں نے 50 کلومیٹر کی بلندی پر 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل سے کچھ دور گرے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ اس سال کا دوسرا تجربہ ہے جب کہ اس سے قبل 14 جنوری کو ہائپرسونک وار ہیڈ کا تجربہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو صدارتی انتخاب جیتنے پر شمالی کوریا نے مبارک باد دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں