رواں سال 88 دہشت گرد ہلاک اور متعدد گرفتار کئے گئے، آئی جی خیبر پختونخوا

پشاور (ڈیلی اردو) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں رواں برس 88 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد گرفتار بھی کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران دہشتگروں سے لڑتے ہوئے 41 اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی جی پی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان خان اور ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے جبکہ لکی مروت اور ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں