وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا لیویز اور خاصہ دار فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان

پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے قبائلی اضلاع میں خدمات انجام دینے والے 28 ہزار لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کوپولیس میں ضم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلی ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ تمام لیویز اور خاصہ دار اہلکار پولیس فورس میں ضم ہوگئے، ان کے تمام تحفظات دور کردیے ہیں، یہ 28 ہزار اہلکار ہیں جنہیں تربیت دینگے اور پولیس کی طرز پر ہی تمام رینکس، مراعات اور ترقیاں دی جائیں گی۔

محمودخان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سر اس کا سہرا ہے کہ ان اہلکاروں کا مستقبل محفوظ ہوگیا، ان کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت تمام وسائل فراہم کرینگے، قبائلی اضلاع کے حالات میں لیویزاورخاصہ داروں نے قربانیاں دی ہیں اورہم انھیں ان کی قربانیوں کاصلہ دینگے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نوٹی فکیشن کے مطابق اس کام کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے اور یہ انضمام رواں سال اکتوبر تک مکمل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں