جدید دور میں بھی پتھر کے زمانے میں: نواب شاہ میں میت کئی فٹ پانی سے گزر کر قبرستان پہنچائی گئی

نواب شاہ (ڈیلی اردو) سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں ترقی کے دعوے جھوٹے نکلے، نواب شاہ میں جنازے کو آخری آرام گاہ تک پہنچانے کے لئے نہر سے گزارا جانے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سندھ صوبے کو پیرس بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے آبائی گاؤں سے چند کلو میٹر دور نواب شاہ کے علاقے دولتپور میں میت کو دفنانے کے لیے قبرستان کو پل نہ ہونے کی وجہ سے نہر سے گزار کر لے جایا گیا۔

میت کو دفنانے کے لیے نہر سے لے جانے والی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ دولتپور کےعلاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ قبرستان کو پل نہ ہونے کی وجہ سے یہ معمول بن چکا ہے، علاقہ مکینوں کی جانب سے سندھ حکومت سے پل بنا کر دینے کی اپیل بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں