بھارتی لوک سبھا میں متنازع بل آر ایس ایس کے ہندو راشٹریہ کے توسیعی منصوبے کا حصہ ہے: عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی لوک سبھا میں شہریت کے متنازع بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا متنازع بل آرایس ایس کے ہندو راشٹریہ کے توسیعی منصوبے کا حصہ ہے، مودی حکومت منصوبے کے تحت پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی لوک سبھا میں شہریت کے متنازع بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا متنازع بل انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی اور بل پر قانون سازی دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ متنازع بل آرایس ایس کے ہندو راشٹریہ کے توسیعی منصوبےکا حصہ ہے، فاشسٹ مودی حکومت منصوبے کے تحت پروپیگنڈا کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں