کیچ کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کو ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاررروائی کی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں ناجد بلوچ عرف سلیم، میران بلوچ عرف داد جان، شکیل بلوچ عرف جنید، دولت بلوچ عرف باران، یوسف بلوچ عرف دودا شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا جو قبضے میں لے لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں