پارلیمانی انتخابات: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے ووٹ کاسٹ کردیا

تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) ایران میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ملک بھر میں 55 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کیلئے 7 ہزار 150 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 5 کروڑ 80 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

انتخابات کےلئے ملک بھر میں 55 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی ‘سید علی خامنہ ای’ نے جمعہ کے روز 11ویں پارلیمانی انتخابات کے آغاز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے آج تہران کے پولنگ اسٹیشن نمبر 110 میں 11ویں پاریمانی انتخابات کے لئے اپنا ووٹ ڈال دیا۔

سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایرانی عوام کو کہا ہے کہ انہیں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے ملک اور اسلامی نظام کی عزت کو تقویت ملے گی، یہ ایران مخالف سازشوں کی شکست کا سبب بنے گا۔

دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک کو مضبوط اور متحد کرنے کیلئے ایرانی عوام انتخابات میں حصہ لیں۔

ایرانی اصولی قوانین کے مطابق، مختلف ادیان سمیت زرتشتی، یہودی، عیسائی اور کلدانی شہریوں کے نمائندے بھی اس مقابلے میں شریک ہیں۔

نمائندے 4 سال کے لئے ریفرنڈم کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں اور نئی ایرانی پارلیمنٹ مئی 2020 کے آخر میں کام شروع کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں