امریکی شہری اپنے دفاع کیلئے عوامی مقامات پر اسلحہ لے جا سکتے ہیں، سپریم کورٹ

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز) امریکی سپریم کورٹ نے نیویارک کے ریاستی قانون کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شہریوں کو عوامی مقامات پر بھی اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت دے دی۔ اس فیصلے کے بعد امریکی سینیٹروں نے گن کنٹرول کے حوالے سے ایک معتدل قانون منظور کرلیا۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصے مزید پڑھیں

گجرات فسادات: سپریم کورٹ کا نریندر مودی کو الزامات سے بری کرنیکا فیصلہ برقرار

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کی اعلیٰ عدالت نے 2002 میں ہونے والے گجرات فسادات سے متعلق دائر درخواست خارج کرتے ہوئے موجودہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو الزامات سے بری کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ کے سابق مرحوم رکن احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری نے گجرات کے اس مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتا افراد کمیشن بوجھ بن چکا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آبزرویشن دی ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم لاپتا افراد کمیشن ایک بوجھ بن گیا ہے اور اپنے وجود کا جواز پیش کرنے میں ناکام ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن 2011 میں قائم کیا گیا مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ: دفتر خارجہ ڈاکٹر فوزیہ کی عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے سہولت فراہم کرے، چیف جسٹس

اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارت خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے رپورٹ جمع کرا دی، عدالتی ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ کی عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے سہولت فراہم کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمعہ 24 جون کو امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر مزید پڑھیں

امریکا مقتول نیو کلیئر سائنسدانوں کے لواحقین کو 4 بلین ڈالر زر تلافی ادا کرے، ایرانی عدالت

تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی ای) ایران کی ایک عدالت نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ برسوں کے دوران ہدف بنا کر قتل کیے جانے والے ایرانی جوہری سائنسدانوں کے گھرانوں کو چار بلین ڈالر زر تلافی ادا کرے۔ ایرانی عدالت نے جمعرات 23 جون کو ایک بڑا علامتی فیصلہ سناتے مزید پڑھیں

لندن حکومت نے جولیان اسانج کی امریکہ حوالگی کی منظوری دیدی

لندن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی) برطانوی وزیر داخلہ نے وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کے حکم پر دستخط کر دیے ہیں۔ اسانج اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ ان کے وکلاء کو خدشہ ہے کہ امریکہ میں انہیں ڈیڑھ سو سال سے زائد کی سزائے قید سنائی جا سکتی ہے۔ مزید پڑھیں

جہادی لٹریچر کا الزام: بھارتی کشمیر میں جماعتِ اسلامی کے زیرِ انتظام اسکولوں پر پابندی عائد

سرینگر (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی حکومت نے جماعتِ اسلامی جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام چلائےجانے والے 350 تعلیمی اداروں میں جہادی لٹریچر کی ترویج کا الزام عائد کرتے ہوئے درس و تدریس پرپابندی عائد کر دی ہے۔ ریاست کی انتظامیہ نے محکمۂ تعلیم کے حکام کو حکم دیا مزید پڑھیں

پاکستان کا نیشنل بینک امریکی عدالت میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام سے بری

کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کی ایک عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام کے خلاف مقدمہ جیت لیا ہے۔ نیشنل بینک پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے القاعدہ سمیت کئی دہشت گرد گروہوں کو مالی معاونت فراہم کی ہے یا اس مزید پڑھیں

گوانتاناموبے جیل: عراقی قیدی کا جنگی جرائم کا اعتراف

کیوبا (ڈیلی اردو/وی او اے) گوانتاناموبے کیوبا کے حراستی مرکز میں 15 سال سے زیادہ عرصے سے قید ایک عراقی قیدی نے پیر کو جنگی جرائم کے الزامات کے تحت افغانستان کے اندر امریکی، اتحادی افواج اور عام شہریوں کے خلاف القاعدہ کے حملوں میں کردار ادا کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا۔ کیوبا مزید پڑھیں

اسرائیلی عدالت کا علاقہ خالی کرنے کا فیصلہ، سینکڑوں فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کا اندیشہ

تل ابیب (ڈیلی اردو/وی او اے/رائٹرز) اسرائیل کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے کے بعد مغربی کنارے کے علاقے مسافر یطا میں 1200 کے قریب فلسطینی خاندانوں کے بے گھر ہونے کا اندیشہ ہے۔ عدالت کے حالیہ فیصلے سے 1967 کی مشرق وسطیٰ جنگ میں اسرائیل کے اس علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد یہاں مزید پڑھیں