بھارتی ریاست منی پور شورش زدہ قرار، انٹرنیٹ سروسز معطل

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال میں طلبہ اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان منگل کی رات میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تصادم میں کم از کم 45 طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔ مزید احتجاج اور تشدد مزید پڑھیں

بلوچستان:کوئٹہ میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اور سکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بناکر بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں 30 سے 35 کلو بارودی مواد تھا اور اسے خودکش حملے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ نامعلوم دہشتگردوں نے گاڑی کوئٹہ کے مزید پڑھیں

دمشق: شامی اور کرد فورسز کے درمیان جھڑپ، 25 افراد ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو) شام کے حامی جنگجوؤں کی مشرقی شام کے ضلعے میں کرد زیر قیادت فورسز کے ساتھ دو روز سے جھڑپوں کے دوران 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق جنگ پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم نے ان ہلاکتوں سے متعلق بتایا۔ کردوں کی زیرقیادت امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز مزید پڑھیں

سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں 2 لڑکیوں سمیت 14 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت مزید پڑھیں

اسرائیلی وزیر سعودی عرب میں، 30 سال بعد سعودی وفد ویسٹ بینک میں

ریاض (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) اسرائیلی وزیر سیاحت ہائم کاٹز منگل چھبیس ستمبر کے روز اپنے ایک اعلانیہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جو اپنی نوعیت کا اولین دورہ ہے۔ اسی دوران تیس سال بعد پہلی مرتبہ ایک سعودی وفد بھی مقبوضہ ویسٹ بینک پہنچ گیا ہے۔ یروشلم سے ملنے والی رپورٹوں مزید پڑھیں

پشاور: دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث داعش کے 4 دہشت گرد گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹرارزم ڈیبارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم داعش کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق بڈھ بیر سے گرفتار کئے گئے ملزموں میں محمد رحیم، صالح محمد، مزید پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر سمیع اللہ ہلاک

ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی ملنگ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران دہشت گردی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب کالعدم تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ کا اہم کمانڈر سمیع اللہ مارا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے مزید پڑھیں

خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا ‏کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ معلومات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب خیبر کے علاقے مزید پڑھیں

بھارت: پچھلے چھ ماہ میں ڈھائی سو سے زائد نفرت انگیز تقاریر

واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) ہندوتوا واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کے تقریباً 70 فیصد واقعات ان ریاستوں میں ہوئے، جہاں اگلے چند ماہ میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ پچھلے چھ ماہ کے دوران مسلم مخالف تقاریر کے 255 معاملات درج کیے گئے۔ واشنگٹن میں قائم ہندوتوا واچ نامی مزید پڑھیں

اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ایجنٹوں کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (ڈیلی اردو) انسداد دہشتگردی عدالت نے دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے 2 مبینہ را ایجنٹس کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ کاؤنٹر ٹرارزم ڈیبارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے گرفتار ہونے والے دونوں مبینہ ایجنٹس کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے سامنے پیش کیا۔ مزید پڑھیں