اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ایجنٹوں کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (ڈیلی اردو) انسداد دہشتگردی عدالت نے دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے 2 مبینہ را ایجنٹس کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

کاؤنٹر ٹرارزم ڈیبارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے گرفتار ہونے والے دونوں مبینہ ایجنٹس کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے سامنے پیش کیا۔

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے پیسے لے کر دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے کا الزام ہے، ملزمان کو برطانیہ سے فنڈنگ آتی تھی اور اہم شخصیات کی تصاویر وٹس ایپ کرتے تھے۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں