نوشہرہ: توہینِ مذہب کے الزام میں نجی ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قریب ضلع نوشہرہ میں پولیس نے ایک نجی ہسپتال کے ڈاکٹر طارق خلیل کو توہین مذہب کے مقدمے میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ پیر کو درج ہونے والے مقدمے میں نوشہرہ کی عدالت مزید پڑھیں

يوکرينی عدالت نے روسی فوجی کو عمر قيد کی سزا سنا دی

کیف (ڈیلی اردو) ايک يوکرينی عدالت نے ايک روسی فوجی کو عمر قيد کی سزا سنا دی ہے۔ اس فوجی کو پير کو يہ سزا سنائی گئی۔ اکيس سالہ وادم ايس نامی فوجی پر الزام تھا کہ اس نے شمالی مشرقی سومی نامے خطے ميں ايک باسٹھ سالہ يوکرينی مرد کو سر ميں گولی مار مزید پڑھیں

ترک صدر نے شام میں نئے فوجی آپریشن کا اعلان کردیا

انقرہ (ڈیلی اردو) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی شمالی شام میں ایک نیا فوجی آپریشن شروع کرنے جارہا تاکہ خطے میں ایک محفوظ زون قائم کیا جا سکے اور ترکی کی جنوبی سرحد کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ترک میڈیا کے مطابق اردوان نے کابینہ کے اجلاس میں کہا مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ: مختلف کیسز میں چار اینکرز کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے اینکر پرسنز ارشد شریف، سمیع ابراہیم اور ڈاکٹر معید پیرزادہ کی 30 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو عدالتی اجازت کے بغیر گرفتاری روک دیا۔ ساتھ ہی عدالت نے اینکر پرسنز کے خلاف مختلف صوبوں میں درج ایف آئی آرز مزید پڑھیں

چین: یو این انسانی حقوق کونسل کی سربراہ کا دورہء سنکیانگ

(ڈوئچے ویلے) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر مشیل بیچلیٹ چینی صوبے سنکیانگ کا تاریخی دورہ کر رہی ہیں، جہاں بیجنگ پر مسلم اقلیتوں کو دبانے کا الزام ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ اسے امید ہے کہ یہ دورہ ‘غلط معلومات کی وضاحت کر سکے گا۔’ Uyghurs have urged UN human rights chief مزید پڑھیں

سری لنکا میں ادویات کی شدید قلت سے اموات کا خدشہ

کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے ڈاکٹرز نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ادویات کی قلت سے جلد ہی اموات ہوں گی کیونکہ اب ہسپتال اپنے مریضوں کی جان بچانے کے اقدامات کو روکنے پر مجبور ہوگئے ہیں کیونکہ ان کے پاس ضروری ادویات نہیں ہیں۔ رپورٹس کے مزید پڑھیں

میانمار کے قریب کشتی ڈوب گئی،17 روہنگیا مہاجرین ہلاک، 50 لاپتہ

ینگون (ڈیلی اردو) ميانمار کے ساحل کے پاس روہنگيا مہاجرين کی ايک کشتی ڈوب گئی ہے۔ اطلاع ہے کہ کشتی ڈوبنے کا يہ واقعہ گزشتہ اختتام ہفتہ پر پيش آيا۔ کشتی پر تقريباً نوے افراد سوار تھے، جن ميں سے درجنوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کيا جا رہا ہے۔ ميانمار کے آئےياروادی خطے ميں مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ: اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اعلان کیے گئے لانگ مارچ سے قبل کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور صوبہ سندھ میں آئین کی دفعہ 144 نافذ کرکے 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیں

ایران کا ايک ’ايف سیون‘ لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

تہران (ڈیلی اردو) ايران کا ايک ’ايف سيون‘ لڑاکا طيارہ گر کر تباہ ہو گيا، جس کے نتيجے ميں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ ايران کی سرکاری نيوز ايجنسی کے مطابق يہ واقعہ مشرقی شہر اصفہان سے دو سو کلوميٹر کی دوری پر واقع انارک ڈسٹرکٹ ميں پيش آيا۔ صوبائی حکومت کے ايک اہلکار نے مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں چوکی پر حملہ، دو پاکستانی فوجی ہلاک

راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل مزید پڑھیں