ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر راکٹ حملہ، 5 اہلکار ہلاک، ڈی ایس پی کلاچی سمیت 4 اہلکار زخمی

ڈی آئی خان (سید توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر راکٹ حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کلاچی میں پولیس موبائل پر حملہ راکٹ حملہ کیا اور ڈی ایس پی کلاچی کی مزید پڑھیں

اقوامِ متحدہ کا یوکرین میں جنگ بندی پر زور

نیو یارک (ڈیلی اردو/وی او اے) اقوامِ متحدہ کے انسانی ہمدردی امور کے سربراہ مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ جنگ زدہ ملک یوکرین میں مقامی سطح پر جنگ بندی کی جائے تاکہ محصور علاقوں میں لوگوں کو امداد پہنچائی جا سکے اور انہیں باہر نکلنے کا محفوظ راستہ مل سکے۔ جینوا سے وائس آف مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر کی ڈرون حملے کی تردید

پشاور + میرانشاہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے سوشل میڈیا پر اتوار سے شمالی وزیرستان میں ایک مبینہ ڈرون حملے کی خبر گردش کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون کا یہ حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں کیا گیا ہے اور مزید پڑھیں

سنگین اقتصادی بحران کے سبب ملک میں کورونا سے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں، سری لنکن طبی حکام

کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا میں ڈاکٹروں نے متنبہ کیا ہے کہ اقتصادی بحران کے سبب ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے مقابلے میں زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ملک میں زندگی بچانے والی دوائیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں۔ سری لنکا 1948ء میں اپنی آزادی کے بعد سے اب تک کے مزید پڑھیں

جنگ کے سبب 45 لاکھ سے زائد یوکرینی باشندے ملک چھوڑ چکے ہیں، اقوام متحدہ

جنیوا (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کے بعد سے اب 45 لاکھ سے زائد یوکرینی باشندے جان بچانے کے لیے اپنا ملک چھوڑ چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے مطابق سب سے زیادہ 25 لاکھ یوکرینی ہمسایہ ملک پولینڈ پہنچے مزید پڑھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں چار فلسطینی خواتین ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے) اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے مغربی کنارے میں دو مختلف واقعات میں چار فلسطینی خواتین کو ہلاک کر دیا۔ حالیہ دنوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور 22 مارچ سے اب تک چار حملوں میں 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مزید پڑھیں

روس فوج نے مشرقی یوکرین میں نئے حملے شروع کر دیے

کییف (ڈیلی اردو/وی او اے) روسی افواج نے اتوار کے روز مشرقی یوکرین میں حملے کیے اور ایک اسکول اور رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کی۔ مقامی علاقے لوہانسک کے حکام نے اطلاع دی کہ رہائشیوں سے کہا گیا کہ وہ دیر کیے بغیر علاقے سے نکل جائیں۔ لوہانسک کے گورنر سیریہی ہیڈائیک کے مطابق مزید پڑھیں

رام نومی تہوار: بھارت کے کئی ریاستوں میں فرقہ وارانہ تصادم

نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) ہندوؤں کے تہوار ‘رام نومی‘ کے موقع پر بھارت میں اتوار کو کئی ریاستوں میں فرقہ وارانہ تصادم کے واقعات پیش آئے۔ دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سبزی اور گوشت خوری کے تنازعے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔ ہندوؤں کے بھگوان رام کے جنم دن کی مناسبت سے مزید پڑھیں

سری لنکا: ہسپتالوں سے دوائیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں، ڈاکٹروں کی تنبیہ

کولمبو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) سری لنکا میں ڈاکٹروں نے متنبہ کیا کہ زندگی بچانے والی دوائیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اقتصادی بحران کے سبب اس سے کہیں زیادہ اموات ہوسکتی ہیں جتنی کورونا وائرس کی وبا سے ہوئی تھیں۔ سری لنکا 1948 میں اپنی آزادی کے مزید پڑھیں

امریکا جوہری مذاکرات میں نئی شرائط عائد کر رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اِرنا) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات میں نئی شرائط عائد کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اِرنا‘ نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر مزید پڑھیں