صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر ہلاک

صوابی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے ٹوپی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر یاسر شاہ ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانا گندف روڈ پر پیش آیا۔ واقعہ میں نامعلوم افراد نے ڈاکٹر یاسر شاہ پر گھر کے سامنے فائرنگ کی جس سے موقع پر ہی ڈاکٹر مزید پڑھیں

اسرائیل کا لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ، حزب اللہ کے 2 کمانڈر ہلاک

بیروت (ڈیلی اردو/رائٹرز) اسرائیل نے ایک بار پھر لبنان میں حزب اللہ کے رہنماؤں کی کار کو نشانہ بنایا ہے جس میں وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ کے 2 کمانڈرز ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل کی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا میں سیاسی اجتماعات پر خود کش حملوں کا خدشہ

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا میں سیاستدانوں اور سیاسی اجتماعات پر خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق آئندہ عام انتخابات کی سرگرمیوں کے دوران سیاستدانوں اور سیاسی اجتماعات پر خودکش حملوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی مزید پڑھیں

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ترک وزیر خارجہ کی ملاقات

انقرہ (ڈیلی اردو/کے ایف پی/ڈی پی اے) ترک سفارتی ذرائع کے مطابق حماس کے قطر میں مقیم سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترک وزیر خارجہ سے ترکی میں ملاقات کی ہے۔ تین ماہ سے زائد عرصے میں ان کا یہ پہلا باضابطہ رابطہ تھا۔ اتوار 21 جنوری کو خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی طرف مزید پڑھیں

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل سے حملہ، 2 اہلکار زخمی

بغداد (ڈیلی اردو) عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر بیلسٹک میزائل اور راکٹ حملوں میں ایک امریکی اور عراقی سمیت 2 فوجی زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ عین الاسد ایئربیس پر حملے میں امریکی فوجی کو معمولی زخم آئے جبکہ عراقی سیکیورٹی فورسز کا اہلکار شدید مزید پڑھیں

پشاور: فردوس بازار میں نجی ہوٹل کے اندر دھماکا

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے مصروف ترین فردوس بازار میں ہوٹل کے اندر دھماکہ ہوا ہے جس سے بھگدڑ مچ گئی لیکن اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث ہوٹل کے اندر کافی مالی نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان مزید پڑھیں

شام میں امریکی اڈوں پر ایرانی ملیشیا کے حملے

دمشق (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی جاری کارروائیوں کے بعد سے ایران نواز ملیشیاؤں نے شام میں امریکی فوجی اڈوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں شام اور پڑوسی ملک عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر متعدد حملے ہو چکے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے مزید پڑھیں

کراچی: ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں ملوث زینبیون بریگیڈ کا دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈپپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ایرانی حمایت یافتہ عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ سے وابستہ انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ NEW: ???????? Pakistani Counter-Terrorism Dept (CTD) has claimed arrest of a man named Syed Mohammed Mehdi from مزید پڑھیں

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار

تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) اسرائیل نے تازہ حملے غزہ کے جنوبی حصے میں خان یونس کے علاقے پر کیے ہیں، جہاں جنگ سے متاثرہ لاکھوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے یرغمالیوں کے بارے معلومات مہیا کرنے کے لیے رفح پر کتابچے بھی گرائے۔ حماس کے زیرانتظام غزہ کی مزید پڑھیں

کراچی میں سندھ رینجرز کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد عبدالغفار عرف امجد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر محمد علی مزید پڑھیں