کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سرنکن ماروا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردی کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت محراب بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، جھڑپ میں فورسز اہلکاروں کے زخمی ہونے کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جھڑپ فورسز اور بلوچستان کے کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلیکن آرمی کے درمیان ہوا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے دہشت گرد کا تعلق بلوچ کالعدم تنظیم سے ہے تاہم اب تک کسی بھی تنظیم کے جانب سے اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے
ذرائع نے بتایا ہے کہ جھڑپیں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت سے چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تحصیل تمپ کے پہاڑی علاقے سرنکن ماروا میں ہوئی۔