ڈیرہ اسماعیل خان: پانی کے تنازع پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 40 سالہ پانی کا تنازعہ پر فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن تھانہ چوہودان علاقہ منگل میں پہاڑی پانی کھیتوں کو لگانے کے تنازعہ میں قوم پخہ خیل اور قوم مدوزئی کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قوم مدوزئی کے لوگ پہاڑی پانی کو لگانے کے لئے گئے تو قوم پخہ خیل نے لوگوں نے کہا کہ ابھی پانی پر ہمارا وقت ہے جس پر قوم پخہ خیل نے قوم مدوزئی کے لوگوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لطیف، احمد شاہ، حبیب اور عصمت جان بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد قیوم اور سلیم زخمی ہوئے۔

واقع کی اطلاع ملنے پر قوم مدوزئی کے مسلح افراد پہاڑوں پر گئے اور قوم پخہ خیل کے لوگوں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مزید دو افراد ظاہر شاہ اور طاہر شاہ جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے دونوں سگے بھائی تھے جبکہ ایک شخص شاہد زخمی ہوا۔

آخری اطلاعات آنے تک پولیس یا دیگر امدادی ٹیمیں علاقے میں نہیں پہنچی تھیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو منتقل کر رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ حاجی پیرزادہ گروپ اور حکیم شاہ گروپ کے درمیان ہوئی۔ جس کے نتیجے میں زاہد، جمال، طاہر، حبیب اللہ، عصمت اللہ، احمد شاہ اور عبدالطیف اور شاہد، حاجی سلیم اور قیوم زخمی ہوگئے ہیں۔ تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں