اقوام متحدہ کےخصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس یمنی حکام سے مذاکرات کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

صنعاء + ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس پیر کو یمنی حکومت کے نمائندوں سے مذاکرات کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مارٹن گریفتھس یمن میں جنگ بندی کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کر چکے ہیں، حال ہی میں انہوں نے روس، متحدہ عرب امارات، امریکا اور سلطنت عمان کے میراتھن دورے کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان دوروں کا مقصد یمن میں جنگ بندی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی برادری کا تعاون حاصل کرنا اور فریقین کو سویڈن سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے دباﺅ میں لانا تھا۔

ادھر یمنی ایوان صدر کے ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ حکومت نے حوثیوں کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد سویڈن سمجھوتے پر عمل درآمد معطل کرنے پر غور شروع کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں