نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ امریکا کیساتھ میزائل پروگرام پرکسی بھی شرط پر، کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو گی۔
انہوں نے وزیرخارجہ جوادظریف کےمیزائل پروگرام پر بات چیت کے عندیے کو رد کرتےہوئے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کےانٹرویو کو توڑمروڑ کےاور سیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا، لہذٰا اسےمسترد کرتےہیں۔
False: https://t.co/XCY1oN4bL1
You can watch @jzarif entire interview here and see what he said to @LesterHoltNBC :https://t.co/7xGjSUj0VD pic.twitter.com/innikezL0u
— Alireza Miryousefi (@miryousefi) July 16, 2019
ایرانی وزیرخارجہ نےپیر کو امریکی میڈیاکو انٹرویو دیاتھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا پابندیاں ہٹا لے تو پھر بات چیت کے دروازے مکمل طور پر کھلے ہوئے ہیں، میزائل پروگرام پر گفتگو کیلئے امریکا کو خطے میں میزائلوں سمیت تمام ہتھیاروں کی فروخت بند کرنا پڑے گی۔
.@jzarif ‘s interview with @FareedZakaria : watch clips today feom @CNN and the entire interview on GPS on Sunday morning. pic.twitter.com/XdgQU3MeYf
— Alireza Miryousefi (@miryousefi) July 17, 2019