اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے تربت اور شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 10 محافظ مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔ شہداء میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔
Selfless sacrifice. Our Martyrs Our pride??
بےلوث قربانی۔ ہمارے شہداء ہمارا فخر?? pic.twitter.com/5C1ejf4BZl— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 27, 2019
دوسری جانب بلوچستان میں ہوشاب اور تربت کے درمیانی علاقے میں کامبنگ آپریشن کے دوران ایف سی کے جوانوں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت چار جوان شہید ہوگئے۔
شہداء میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ جوانوں کی شہادت وہ قربانی ہے جو پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے دے رہا ہے، دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
Shahadat of 6 sldrs on Pak-Afg Bdr & 4 in Bln is the sacrifice Pakistan making for peace in the region. While security of tribal areas has been improved with efforts now focused to solidify border, inimical forces are attempting to destabilise Bln. Their efforts shall IA fail.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 27, 2019
انہوں نے کہا کہ اب جبکہ قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی صورت حال بہتر ہو چکی اور تمام تر کوششیں سرحد کو محفوظ بنانے پر مرکوز ہیں، دشمن قوتیں بلوچستان کو غیر مستحکم بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، ان کی یہ جسارت ناکام ہو کر رہے گی۔
کیپٹن عاقب جاوید فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن عاقب کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سرگودھا میں ان کی آبائی گاؤں نوتھیں بھیرہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
شہید کیپٹن کو پورے فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک کیا گیا، صدر پاکستان عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے شہید کی قبر پر پھول رکھے گئے۔
وطن کا دفاع اپنے خون پسینے کی قیمت پر یقینی بنائیں گے: آرمی چیف
“Salute to martyrs & families.We shall ensure defence & security of motherland at the cost of our sweat & blood.These are dying efforts of frustrated inimical forces while Pakistan moves from stability to enduring peace. It’s time for the world to facilitate regional peace”,COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 27, 2019
ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے شہداء اور اُن کے خاندانوں کو سلام پیش کیا۔
آرمی چیف نے کہا ہےکہ ہم مادر وطن کا دفاع اور سیکیورٹی اپنے خون و پسینے کی قیمت پر یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مایوس اور دشمن قوتوں کی دم توڑتی ہوئی کوششیں ہیں، پاکستان استحکام سے پائیدار امن کی جانب بڑھ رہا ہے، دنیا کیلئے وقت ہے کہ وہ علاقائی امن کیلئے سہولت فراہم کرے۔
قوم کو محفوظ بنانے والے جوانوں کو سیلوٹ کرتا ہوں: وزیراعظم عمران خان
I salute our armed forces personnel who continue to lay down their lives fighting terrorists to keep the nation safe. My condolences & prayers go to the families of the10 brave soldiers, including an officer, martyred fighting terrorists in North Waziristan & Balochistan today.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 27, 2019
وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردوں سے مقابلے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو سلام پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ قوم کو محفوظ بنانے والے جوانوں کو سلیوٹ کرتے ہيں۔
عمران خان نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اور شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔
وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: صدر مملکت
My condolences to the families of the ten brave soldiers who embraced shahadat in Balochistan and North Waziristan. They lay down their lives so that we may live, but they live on forever. Salute to this country and its valiant armed forces who keep on producing such brave people
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 27, 2019
صدر مملکت عارف علوی نے بھی بلوچستان اورشمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی۔ صدر نے کہا کہ وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
افغانستان دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں سے روکے: شہباز شریف
Strongly condemn the cross-border attack on Border Patrolling party of Pakistan Army in NW & a militant attack on FC Balochistan.
We are indebted to the martyrs & the bereaved families who lost their loved ones in defence of the motherland!
/ pic courtesy @etribune pic.twitter.com/3fs1dFgToo
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 27, 2019
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں فوجی جوانوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے ایک بیان میں پاک فوج کے شمالی وزیرستان میں 6 اور بلوچستان میں 4 جوانوں کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔
شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ افغانستان دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں سے روکے اور اُن کا قلع قمع کرے۔
صدر مسلم لیگ ن نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
ہمارے جوانوں نے پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا: وزیر خارجہ
I want to show the world the face of a young officer Captain Aaqib Javed martyred today who was meant to get married on the 24th of August. pic.twitter.com/EkxNTiABym
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 27, 2019
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سلام ہے ہمارے جوانوں کو جنہوں نے پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
The nation is indebted to the 10 valiant soldiers who embraced martyrdom in two separate terrorist attacks along the Pak- Afghan border today. Their sacrifice along with the sacrifices of thousands of our soldiers continues to fortify our resolve to defeat terrorism.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 27, 2019
انہوں نے کہا کہ بعض عناصر امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔
شمالی وزیرستان میں سرحد پار اور بلوچستان میں ایف سی کے جوانوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
وطن کے دفاع اور قوم کی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ ان کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
~ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان pic.twitter.com/3VDHtaHGRu— Govt of Pakistan (@pid_gov) July 27, 2019
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے، دہشت گردوں کے ساتھ اُن کے سہولت کاروں کا صفایا بھی ضروری ہے۔
شمالی وزیرستان میں ہوئے حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی ہے اور دوسری جانب بلوچستان میں ہوئے حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے۔