بھارت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی سے فرار اختیار کیا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی سے فرار اختیار کیا، مقبوضہ وادی میں حالات بگڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افریقی ممالک بھی پاکستان کے کردارکا اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر میں افریقی وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد کر رہے ہیں، براعظم افریقہ پرہم ماضی میں توجہ نہیں دے سکے، اب آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے، مزید التوا نہیں کرسکتے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللہ کا شکرہے وزیراعظم کا واشنگٹن کا دورہ مفید اور کامیاب رہا، دورہ امریکا کے مقاصد حاصل کرلیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا بیان سب کے سامنے اور پیش رفت واضح ہے، بھارت نے تو ہمیشہ ثالثی سے فرار اختیار کی ہے، بھارتی حکمران کبھی ثالثی پرمتفق دکھائی نہیں دیے۔

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ وادی کی صورت حال بگڑ رہی ہے، میں کشمیرکمیٹی کو اعتماد میں لینا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے آل پارٹیزکانفرنس کی دعوت دی ہے، کانفرنس میں بی جے پی کے سوا تمام جماعتیں شریک ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ نازک مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، پاکستان افغان امن عمل کا سہولت کار ہے ضامن نہیں، پاکستان تنہا کچھ نہیں کرسکتا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں