کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گرد سی ٹی ڈی انسپکٹر کو 14 سال قید کی سزا سنادی

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سابق سی ٹی ڈی انسپکٹر کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان رینجرز (سندھ) کی پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے پیش کئے گئے ثبوت اور دلائل کی روشنی میں ملزم ظہیر احمد عرف گل کو دہشتگردی، دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جبکہ 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم کو رینجرز نے 24 اکتوبر 2018 کو ملیر سٹی سے گرفتار کر کے بارودی مواد اور بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا تھا۔

ملزم پہلے سی ٹی ڈی میں پولیس انسپکٹر تھا اور 2016 میں ملزم کو اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد وہ لیاری گینگسٹرز کو اسلحہ اور ایمونیشن کی سپلائی کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی اور لینڈ گریبنگ میں بھی ملوث رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں