راولپنڈی (ڈیلی اردو) ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھاری فوج کی جانب ایل او سی پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں۔
شہدا میں نائیک تنویر، لانس نائیک تیمور، سپاہی رضوان شامل ہیں۔ شہید نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کا تعلق خانیوال سے ہے۔ لانس نائیک تیمور کا تعلق لاہور سے ہے۔
In efforts to divert attention from precarious situation in IOJ&K,Indian Army increases firing along LOC.
3 Pakistani soldiers embraced shahadat. Pakistan Army responded effectively. 5 Indian soldiers killed, many injured, bunkers damaged. Intermittent exchange of fire continues. pic.twitter.com/wx1RoYdiKE— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 15, 2019
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بھارت ایسے اقدامات کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کر رہا ہے۔
جوابی کارروائی میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناکر مؤثر جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجیوں کے ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے بھارتی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہیوں کے لئے جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔