اسنسیون (ڈیلی اردو) پیراگوائے نے حزب اللہ، حماس، القاعدہ اور داعش کودہشت گرد تنظیمیں قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک پیراگوائے نے القاعدہ، حزب اللہ، داعش اور حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ جائون نے اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حزب اللہ اور حماس کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس کا بڑا حصہ کرہ ارض کے مغرب میں ہے۔
El Presidente de la República @MaritoAbdo, resolvió a través del Decreto Nº 2.307 reconocer la designación como organización terrorista global a ISIS y Al Qaeda y como organización terrorista internacional a Hamás y Hezbollah. Lo anunció el ministro de @minteriorpy pic.twitter.com/9Up3rw8VFk
— Presidencia Paraguay (@PresidenciaPy) August 19, 2019
انہوں نے کہاکہ داعش اور القاعدہ تنظیمیں بھی اندرون و بیرون ملک سنگین نوعیت کے انفرادی اور اجتماعی خطرے کا باعث ہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کی جانب سے صحافیوں میں تقسیم کیے گئے بیان کے ساتھ ایک صدارتی فرمان کی 4 کاپیاں بھی شامل تھیں۔ اس فرمان پر پیراگوائے کے صدر نے دستخط کیے۔
Mediante esta medida el Estado paraguayo reconoce y reafirma su compromiso de redoblar esfuerzos a fin de prevenir y combatir el extremismo violento, desde una perspectiva integral y multidimensional, con el pleno respeto a los derechos humanos y al Estado de Derecho.
— Presidencia Paraguay (@PresidenciaPy) August 19, 2019
بیان میں مزید کہا گیا کہ پیراگوائے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بھرپور طور پر تعاون کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں وہ بین الاقوامی معاہدوں اور سمجھوتوں میں شامل ہے اور اقوام متحدہ میں بھی انسداد دہشت گردی کے تمام اقدامات کو سپورٹ کرتا ہے۔
پیراگوائے کے (لبنانی نڑاد) صدر ماریو عبدو بینیٹز کی حکومت دہشت گردی کے انسداد کے سلسلے میں مزید مالی اقدامات کرے گی۔
پیراگوائے کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے پاس معلومات حزب اللہ کے سرحدی شہروں میں جرائم پیشہ تنظیموں کے ساتھ تعلقات کو واضح کرتی ہیں۔ اس میں برازیل اور ارجنٹائن کے ساتھ سرحدی تکون کی جانب اشارہ ہے۔ یہاں 10 ہزار سے زیادہ عرب رہتے ہیں جن میں زیادہ تر لبنانی ہیں۔
پیراگوائے کے وزیر داخلہ کے مطابق یہاں حزب اللہ منشیات کی اسمگلنگ، مالکانہ حقوق کے سرقے اور منی لانڈرنگ میں شریک ہے