بھارتی وزیراعظم مودی اور داعش سربراہ ابوبکر البغدادی دہشت گرد قرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الجزیرہ ٹی وی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو سفاکی اور حیوانیت میں ہم پلّہ قرار دیتے ہوئے دونوں کا ایک جیسا دہشت گرد قرار دیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے جس کے مطابق بھارتی فوج اپنے وزیراعظم نریندر مودی کے حکم پر نہتے کشمیریوں اور ان کے معصوم بچوں کو آزادی کے لیے آواز اُٹھانے پر اُن کے خلاف انسانیت دُشمن کلسٹر بموں کا استعمال کر رہی ہے جو کہ ہولناک تباہی پھیلانے میں ایک جیسے ہیں۔

اس رپورٹ میں مودی کو کلسٹر بموں کے استعمال پر عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی جیسا بڑا دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ کیونکہ ابو بکر البغدادی نے بھی اپنے تخریبی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے شام کے نہتے لوگوں پر کلسٹر بم برسائے تھے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج وہی ’زیڈ پی 39 ‘ کلسٹر بموں کا استعمال کر رہی ہے، جو داعش کے جنگجوؤں نے شام کی معصوم عوام پر برسائے تھے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کشمیری بچے ان بموں کو کھلونا سمجھ کر اُٹھانے یا چھونے کی کوشش کرتے ہیں تو زبردست دھماکے کے ساتھ اُن کے ننھے ننھے بدن چیتھڑوں میں بدل جاتے ہیں۔

الجزیرہ سے وابستہ بین الاقوامی شہرت کے حامل صحافی اُسامہ بن جاوید نے اپنی اس رپورٹ میں وادی نیلم پر بھارت کی جانب سے گرائے گئے کلسٹر بموں کی تصاویر بھی بطور ثبوت دکھائی ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کلسٹر بموں کے علاوہ بھارت نے اسرائیل کے تیار کردہ مہلک بموں کا بھی استعمال کیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں بھارت کی بربریت اور جنگی جنون پر عالمی اداروں اور ان کی بے حِس خاموشی پر بھی سوال اُٹھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں