پشاور (ڈیلی اردو) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب خیبر پختونخوا کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے گزشتہ 22 ماہ میں 71 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نیب لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب خیبر پختونخوا نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔