اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک افغان بارڈر عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحد ہے، طورخم بارڈر کھلا رکھنے سے دونوں ممالک کو معاشی فائدہ ہوگا، ایسے بیانات امن اور باہمی تعاون کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بیان غیر ذمہ درانہ اور غیر ضروری ہے۔ ایسے بیانات امن اور باہمی تعاون کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ افغانستان کو چاہیے کہ ایسے بیانات سے گریز کرے۔
پاک افغان بارڈر عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحد ہے۔
طورخم بارڈر کھلا رکھنے سے دونوں ممالک کے عوام کو سہولت ملے گی، بارڈر کھلا رکھنے سے دونوں ممالک کو معاشی فائدہ ہوگا۔