کابل (نمائندہ ڈیلی اردو) افغان صوبے قندھار میں صدر اشرف غنی کے انتخابی دفتر میں دھماکے سے ایک کم سن بچے اور صحافی سمیت 4 افراد شہید اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے قندھار میں واقع انتخابی دفتر پر بم حملہ ہوا جس میں 4 افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔
قندھار پولیس کے ترجمان جمال ناصر بارق زئی نے بتایا کہ صدر اشرف غنی کے انتخابی دفتر کے باہر نصب بم دھماکے سے پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں 1 بچے اور مقامی صحافی عبدالحمید ہوتکی سمیت 4 افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔
حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
افغانستان میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 28 ستمبر کو ہو رہا ہے۔