چین نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف مسترد کردیا

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی موقف مسترد کردیا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مسئلہ کشمیر پر بیجنگ کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ امید ہے کہ پاکستان اور بھارت باہمی اعتماد کو بڑھائیں گے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر اپنا موقف بدل لیا ہے۔

دوسری جانب ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کشمیر سے متعلق بیان واپس لینے کا بھارتی مطالبہ مسترد کردیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ملائیشین وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کشمیر کا تنازع کیسے حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم کوئی بیان دیتے ہیں تو اس کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا نہیں ہوتا، ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ دونوں فریقین مسئلہ بات چیت سے حل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں