نوازشریف کا مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے جمعیت علماء السلام (ف) کے آزادی مارچ کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے جیل کوٹ لکھپت سے سربراہ جمعیت علماء السلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے نام خط لکھتے ہوئے آزادی مارچ کی حمایت کر دی، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کیلئے لیگی کارکنان مولانا کے ساتھ ہیں، (ن) لیگ کی پوری قیادت آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے جیل سے مولانا فضل الرحمان کو خط لکھا ہے جس میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پارٹی قیادت اور کارکن آپ کے ساتھ ہیں، حکومت کے خاتمے تک (ن) لیگ آپ کے ساتھ رہے گی۔

نوازشریف نے اپنے خط میں لکھا کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کیلئے (ن) لیگ پوری طرح آپ کے ساتھ ہو گی، ناجائز اور مسلط کردہ حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نےمولانا فضل الرحمان کو 27 اکتوبر کے آزادی مارچ اور دھرنے کیلئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں