راولپنڈی: ایس ایس پی میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے خودکشی کرلی

راولپنڈی(ڈیلی اردو) ایس ایس پی میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے مبینہ گھریلو جھگڑے پر خودکشی کرلی کرلی۔

پولیس کے مطانق ‏پولیس ٹریننگ اسکول روات کے پرنسپل ابرار حسین نیکوکارہ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔

میاں ابرار حسین سی ٹی او فیصل آباد، ڈی پی او خوشاب بھی تعینات رہے۔ میاں ابرار حسین نیکوکارہ تاحال روات ٹریننگ سکول میں تعینات تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ پولیس نے مزید تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے موت دیگر وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

میاں ابرار حسین نیکوکارہ نومنتخب جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن چنیوٹ میاں عرفان نیکوکارہ کے بھائی تھے۔

میاں ابرار حسین نیکوکارہ چنیوٹ کے نواحی علاقہ ہرسہ شیخ کے رہائشی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں