ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ غیر معیاری آٹے کی فروخت جاری ہے، عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس، سبزیوں اور پھلوں کے بعدآٹے کی قیمت میں اضافے سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔ قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی مارکیٹوں میں آٹا ناپید ہونے لگا۔ غیر معیاری آٹا فروخت کرنیوالوں کی چاندی ہوگئی۔

روزمرہ استعمال کی تمام اشیا پہلے ہی مہنگی ہیں، ایک آٹا بچا تھا وہ بھی مہنگا ہو گیا، ملک بھر میں آٹے کے بحران کے بعد شہری انتہائی پریشان دکھائی دینے لگے، آٹے کی قیمت نے عوام کی کمر توڑ دی۔

عوام کا کہنا ہے کہ اب پیٹ کیسے بھریں۔ کھائیں تو کیا پکائیں تو کیا سارا بوجھ عام آدمی پر آرہا ہے، حکومت کیا کر رہی ہے۔

دکانداروں نے کہا کہ حکومت نے چکی مالکان کو کوئی ریلیف نہیں دیا، حکومت اگر فلور ملز کی طرح سبسڈی دے گی تو قیمت کم ہو جائے گی۔ آٹے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی مارکیٹوں میں نہ صرف آٹا ناپید ہوچکا ہے بلکہ غیر معیاری آٹا کھلے عام دستیاب ہے جسے شہری خریدنے پر مجبور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں