سندھ: مٹیاری میں دو قبیلوں میں مسلح تصادم، 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

مٹیاری (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں سالار تھانے کی حدود میں فائرنگ سے 7 افراد قتل جب کہ 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مٹیاری کی تحصیل ہالہ کے سالارو کچے کے علاقے میں رشتے کے تنازع پر بروہی برادری اور رند برادری کے درمیان تصادم میں 3 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مٹیاری کے قریب کھنڈو کے علاقے میں بروہی برادری کے مسلح افراد نے نے رند برادری کے سات افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ گھریلو جھگڑا ہے اور تمام مرنے والوں کا تعلق  ایک ہی خاندان سے ہے۔

دوسری جانب جاں بحق افراد کے لواحقین 7 افراد کی نعشوں کو لیکر قومی شاہراہ پر احتجاج کر رہے ہیں۔ قومی شاہراہ بلاک کیے جانے کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کے پولیس نے روایتی سستی دکھائی ہے اور جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں