عالمی ادارہ صحت نے کررونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا

جنیوا (ڈیلی اردو) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے عالمی وبا قرار دیتے ہوئے کہاکہ وائرس پر فکر مند ہونے کے بجائے ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر سامان جمع کیا جائے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھانوم نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کررونا وائرس کے پھیلاؤ پر فکرکرنے کا وقت گزر گیا۔ اب اس کے پھیلاؤ کے روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ تیدروس نے کہا کہ اسپتالوں میں ادویات، ماسکس اور دیگر سامان وافر مقدار میں رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کررونا کے باعث عالمی سطح پر چار ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں اور اس پر کنٹرول کرنے کا راستہ لوگوں کا ملنا بند کرنا اور زیادہ تعداد میں ماسکس تیار کرنا و ادویات کا بندوبست کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور اٹلی سمیت دیگر ممالک میں کررونا وائرس پر کنٹرول کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایک سوال پر تیدروس نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا متاثرہ ممالک کی ثوابدید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں