ایرانی نوجوان نے جدید ترین ایٹمی مائیکرو سکوپ تیار کرلی

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے نوجوان ماہرین نے پہلی پار ملکی سطح پر ایٹامک فورس نینو سکیل مائیکرو سکوپ تیار کرلی۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق ایران کی نالج بیس کمپنی آرا ریسرچ کے نوجوان سائنسدانوں نے ایٹامک فورس نینو سکیل مائیکرو سکوپ تیار کر کے ملک کو امریکہ، روس، برطانیہ، جرمنی، ڈینمارک اور سوئیزر لینڈ جیسے ملکوں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔ اے ایف ایم نینو ویک کے نام سے تیار کی جانے والی اس مائیکرو سکوپ کو طب، انجینیئرنگ، بائیو ٹیکنالوجی، جینیٹک اور پتھالوجی کے شعبے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

آرا ریسرچ کے مینجنگ ڈائریکٹر سید عباس شاہمرادی نے بتایا ہے کہ ایٹامک فورس مائیکرو سکوپ کو نینو سکیل میں مختلف مادوں کے سطحی ڈھانچے کی چانچ پڑتال کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر مائیکرو سکوپ کے برخلاف ایٹامک مائیکرو سکوپ میں کسی بھی طرح کے مواد کی سطح کا نینو سکیل میں جائزہ لیا جا سکتا ہے جس میں موصل و غیر موصل، نرم یا سخت، جامد یا پاوڈر، نامیاتی اور غیر نامیاتی مواد شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے حال ہی میں دو ٹن وزنی الیکٹرانک مائیکرو سکوپ بھی تیار کی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اب تک صرف دنیا کے دو ملکوں امریکہ اور جاپان کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندرون ملک نینو سکوپ کی 80 فی صد ضروریات آرا ریسرچ کمپنی کے ذریعے پوری کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں