حیدر آباد: تبلیغی جماعت تواتر کے ساتھ کررونا پھیلانے میں مصروف، 210 افراد کو مسجد میں محدود کردیا

حیدر آباد (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں تبلیغی جماعت سے وابستہ 210 افراد پہ سخت پابندیاں ساری جماعت کی سرگرمیوں کو محدود کردیا گیا ۔جماعت میں ایک چینی شہری بھی شامل ہے جس کی کررونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کےمطابق تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 210 افراد قاسم آباد کی مسجد میں رہائش پزیر ہیں جن میں وزٹ ویزے پر آیا چینی شہری بھی شامل ہے اور اُس نے بھی روائیونڈ اجتماع میں شرکت کی تھی۔

پولیس افسر کے مطابق چینی شہری کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد تمام افراد کو مسجد میں ہی رہنے کا پابند کیا گیا ہے، جماعت میں شامل تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

پولیس کے مطابق قرنطینہ مرکز قرار دی جانے والی مسجد میں 210 سے زائد افراد موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 1408 کیسز سامنے آ چکے ہیں جس میں سے 11 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں جمعہ کو کورونا وائرس کے مزید 179 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں 57، پنجاب میں 85، سندھ میں 19، گلگت بلتستان میں 16 اور اسلام آباد میں 2 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پنجاب میں کرروناوائرس سے سب سے زیادہ 5 ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں لاہور میں 3، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک ایک ہلاکت ہوئی جب کہ خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، سندھ اور گلگت میں ایک ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

اسوقت کورونا وائرس نے دنیاکے 198 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے اب تک 27 ہزار 370 سے زائد افراد ہلاک اور 5 لاکھ 97 ہزار 458 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ ایک لاکھ 33 ہزار 373 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں